23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںملتان، حفطان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر4 فوڈ پوائنٹس کو...

ملتان، حفطان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر4 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ

- Advertisement -

ملتان۔ 18 اپریل (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیوں کے دوران حفطان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر معیاری آئسکریم اور مربہ جات تلف کر کے4 فوڈ پوائنٹس پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے سےزائد جرمانہ عائد کر دیا۔ جمعہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز طاہر سعید کی سربراہی میں گلگشت، مخدوم ہاشمی روڈ اورسورج کند روڈ پر مربہ یونٹس، آئسکریم پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی انسپکشن کی گئی۔اس دوران 1000 غیر معیاری قلفیوں، 240 لیٹر غیر معیاری سیرپ اور 200 کلو غیر معیاری مربہ جات کو تلف کر کے 4 فوڈ یونٹس کو 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا ہے کہ قلفیوں کی تیاری میں غیر معیاری اجزا کے استعمال پر قلفی یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ،کیمیکل ڈرمز میں حشرات زدہ مربے کی موجودگی پر مربہ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ باسی خوراک کی موجودگی، زائد المیعاد اجزاکے استعمال پر 2 ریسٹورنٹس کو ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہریوں کو غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والے عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں