23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان، خاتون ٹریفک وارڈن کو اغواکر کے ڈکیتی کرنے والی خاتون سمیت...

ملتان، خاتون ٹریفک وارڈن کو اغواکر کے ڈکیتی کرنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 18 اپریل (اے پی پی):ملتان تھانہ الپہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹریفک وارڈن کو اغوا کرکے ڈکیتی کرنے والی خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے 10لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سات اپریل 2025کو خاتون ٹریفک وارڈن اپنی بیٹی اور ملازمہ کے ہمراہ اپنی دوست کے گھر سے دعوت سے واپس گھر آرہی تھی کہ قادرپورراں ڈی ایچ اے گیٹ کے قریب چھ مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپر انہیں گاڑی سمیت اغوا کرکے آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی تھیں اور10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان جس میں ،طلائی زیورات اور نقدی شامل تھے چھین کر فرار ہوگئے ۔

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ الپہ درج کر کے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج، سی آر او، آئی ٹی اوردیگر تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملوث تین ملزمان جن میں ملزم محمد وقاص، ملزم محمد دانش اور ملزمہ سمیرا کلثوم شامل ہیں کوٹریس کر کے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات،موبائل فونز،نقدی اور دیگر سامان شامل ہے برآمد کر لیا ہے۔

- Advertisement -

دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔ دوران واردات چھینی گئی رقم اور دیگر سامان برآمد کرواکر مدعی مقدمہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584071

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں