ملتان۔ 25 جنوری (اے پی پی):ملتان تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 292 بوتلیں ولاغیر ملکی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ایس ایچ او تھانہ صدرملتان نزاکت اقبال نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران پٹرولنگ ہیڈ سکندری پر یو بی ایل چوک کی طرف سے آتی ہوئی ایک مشکوک کار کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، تاہم پولیس ٹیم نے گھیرا ڈال کر گاڑی کو روک لیا، ملزم نے گاڑی سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے بھی قابو کر لیا ۔
دوران تلاشی مذکورہ گاڑی سے 292 بوتلیں ولایتی شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے برآمد شدہ شراب کو تحویل میں لے کر ڈرائیور مذکور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد مسیح ولد جاوید مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔