ملتان،انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی

7

ملتان۔ 19 جون (اے پی پی):انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئر پرسن رضوانہ ملک نے کہا ہے کہ مجھے اپنے تمام کلبز پر فخر ہے جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اصل زندگی کا مقصد بھی اوروں کے کام آنا ہے. ان کے تمام کلبز نے لاکھوں روپے کی دکھی انسانیت کی خدمت کی جن میں پانی کے پمپ، چلڈرن ہسپتال میں تھیلیسیمیا اور گردے کے مرض میں مبتلا بچوں کی امداد، غریب بچیوں کی شادیاں اور مستحق افراد کو راشن لے کر دینا اور معذور افراد کی بحالی کے لیے کام کرنا شامل ہے، یہ سب ان کی دنیا و آخرت میں کامیابی ہے،ہمارا مقصد صرف اور صرف دکھ درد میں مبتلا افراد کے چہروں پر خوشی بکھیرنا ہے اور اب ہماری ویب سائٹ بھی لانچ ہو گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ 340 کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر تمام کلبز کی صدور نے اپنی سال بھر کی کارکردگی پیش کی ۔جن میں انرویل ڈی جی کے کلب کی صدر مسز صالحہ پاشا اور اسی طرح باقی تمام کلبز کی صدور جس میں یوتھ کلب کی صدر عائشہ اکرام، شاہ رکن عالم کلب کی صدر مسز حمیرہ فرید، سٹار یوتھ کلب کی صدر مسرت واحد، تونسہ کلب کی صدر، ڈائمنڈ کلب کی صدر منیزہ حئی، غازی کلب کی صدر، کرسٹل کلب کی سابق صدر ام کلثوم، روھی کلب کی صدر رضوانہ گیلانی، زکریا کلب کی صدر روزنیہ خان، چناب کلب کی صدر یسیرا اور دیگر نے خطاب و ایوارڈ وصول کیے اور اپنے کلبز کی کارگردگی کو اور بہتر بنانے کا وعدہ کیا ۔

تقریب سے کومل بتول، حرا سلمان، اریج، عمائمہ رباب نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کیے گئے اور کیک کاٹا گیا ۔نظامت کے فرائض مسز حمیرا فرید نے ادا کیے جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں حرا سلمان نے پیش کی۔