ملک بھر سے 54 ہزار سے زائدحج درخواستیں موصول ہو گئیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

94
Hajj

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا (کل )منگل آخری دن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے، ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراً بعد پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔