ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 461 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

59
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران11 ہزار 461 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 461 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 98 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ،جس سےمثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.86 فیصد رہی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔