ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

57
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ’’این آئی ایچ‘‘ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.85 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے دو مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔