ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 735 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، این آئی ایچ

132
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 735 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پیر کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 735 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 190 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.38 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔