ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13548کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

158
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13548کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13548کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 67 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.49 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔