اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 333 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،مثبت کیسز کی شرح0.48 فیصد رہی۔اتوار کو این آئی ایچ کی جانب ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 333 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 84 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔