اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ’’این آئی ایچ‘‘ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
جمعرات کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 390 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.24 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔