اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 605 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 3.15 فیصد رہی ہے۔
اس دوران کورونا وائرس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 176 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔