ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

63
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ۰این آئی ایچ) نے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔

سوموار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 628 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.23 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 3 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔