ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 5559 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.76 فیصد رہی، این آئی ایچ

104
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 559 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اتوار کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 559 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.76 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 53 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔