ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 7561 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، این آئی ایچ

108
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔اتوار کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 29 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔