ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 8133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، مثبت شرح 0.39 فیصد رہی، این آئی ایچ

109
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی): ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران8133کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

بدھ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔