ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 9103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، مثبت شرح 0.27 فیصد رہی، این آئی ایچ

126

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔