اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران9 ہزار 447 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔جمعرات کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح اس مدت کے دوران مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.57 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔