ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے 8کیس رپورٹ، 12مریضوں کی حالت تشویش ناک

196
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے 8کیس رپورٹ ہوئے نیز 12مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ منگل کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران2 ہزار358 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.34 فیصد رہی ہے۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں221 ٹیسٹ کیے گئے،لاہور میں364 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی جبکہ جہلم میں121 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں شرح 0.83 فیصد رہی۔