اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئرس کے18کیس رپورٹ ہوئے اور 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار425 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں363 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسوں کی شرح 0.28فیصد رہی،
اسی طرح فیصل آباد میں176ٹیسٹوں میں سے01 ٹیسٹ مثبت آیا اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.57 فیصد رہی ،پشاور میں 203 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےدو مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں پر شرح0.99 رہی جبکہ گجرات میں190 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.53فیصد رہی جبکہ لاہور میں 622 ٹیسٹوں میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.48 فیصد رہی۔