ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

95
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار875ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 26 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.90فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے اسلام آباد میں90 افراد میں سے 5 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 5.56 فیصد رہی ،لاہور میں 525ٹیسٹوں میں سے 13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 2.48فیصد رہی جبکہ گلگت میں 276 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبثت آیا اور وہاں پر شرح0.36فیصد رہی۔