ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک

95
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے اور 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار 190ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.23فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔