ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55کیس رپورٹ، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک

99
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55کیس سامنے آئے اور کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔

پیر کو قومی ادارہ سحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 117 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

اس طرح مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.60 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔