اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32 کیس رپورٹ ہوئے اور کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
منگل کوقومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔