اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔منگل کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار865کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5ٹیسٹ مثبت آئے ۔
اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.27 فیصد رہی۔ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹ کےمطابق اسلام آباد میں192ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.04فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان میں کئے گئے 166ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اور کیسز کی شرح 0.60 فیصد رہی ۔