ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31 نئےکیس رپورٹ ہوئے ، قومی ادارہ صحت

137
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31کیس رپورٹ ہوئے اور09مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جمعرات کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار890کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ،

اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.63 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہواجبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے گجرات میں324 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.93فیصد رہی۔

اسی طرح لاہور میں637 ٹیسٹوں میں سے6ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی ،راولپنڈی میں کئے گئے530 ٹیسٹوں میں سے 3 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح0.57فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 480ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.83فیصد رہی۔