اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 32نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 12مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.70 فیصد رہی۔
مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 238 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 05 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی۔
اسی طرح فیصل آباد میں 211 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 0.95 فیصد رہی، سرگودھا میں 138 ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 1.45 فیصد رہی جبکہ لاہور میں 957 ٹیسٹوں میں سے 11 ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.15 فیصد رہی ۔