اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار327 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار327 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے2799 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 5.34 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 37اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 1668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔