اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار 45 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
پیرکے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 45 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 459 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.54 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔