23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر میں انسداد پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):ملک بھر میں 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گی ۔ اس مہم کا آغاز پیر سے ہوا جس کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ورکر گھر گھر جاکر اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکرز کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا والدین کی قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین قومی ترجیح ہے،پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد بچوں کو پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555849

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں