ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے61کیس رپورٹ،8 مریضوں کی حالت تشویشناک

163
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے61کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 10تا 16 جولائی کے دوران کورونا وائرس کے9ہزار488ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے61ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.64فیصد ریکارڈ کی گئی۔اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔