ملک بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری کو منایا جائے گا

134

سیالکوٹ۔ 18 فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری کو منایا جائے گا۔ اِس دن کومنانے کا مقصد بین الاقوامی برادری کی طرف سے غربت کے خاتمہ ، روزگار کے بھرپور اور یکساں مواقع پیدا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو اُجاگر کرنا ہے۔ سماجی انصاف کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی سرکاری، غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد عام آدمی کو سماجی انصاف کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔