اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,086 روپے کمی کے بعد 301,354 روپے سے کم ہو کر 298,268 روپے ہوگئی
10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 276,251 روپے سے کم ہو کر 273,422 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کمی کے بعد 3,448 اور دس گرام چاندی کی قیمت 52 روپے کمی کے بعد 2,956 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,331 ڈالر سے کم ہو کر 3,295 ڈالر ہو گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601900