ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ

127
Gold

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام کی قیمت بھی 184,413 روپے سے بڑھ کر 184,756 روپے ہو گئی

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 169,360 روپے سے بڑھ کر 169,360 روپے ہو گئی۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,600 روپے اور 2,229.08 پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,048 ڈالر سے بڑھ کر 2,053 ڈالر ہو گئی۔