اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 342 روپے اضافے کے بعد 241,941 روپے سے بڑھ کر 242,283 روپے ہوگئی اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221,787 روپے سے بڑھ کر 222,100 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کمی کے بعد 3,406 اور 10 گرام چاندی کی قیمت 23 روپے کمی کے بعد 2,920 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,703 ڈالر سے بڑھ کر 2,705 ڈالر ہو گئی۔