اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 428 روپے کی کمی کے بعد 236,625 روپے سے کم ہو کر 236,197 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,907 روپے سے کم ہو کر 216,514 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,657 ڈالر سے کم ہو کر 2,653 ڈالر ہو گئی۔