اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 665 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار665روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 258 روپے اضافے کے بعد 303,810 روپے سے بڑھ کر 304,068 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278,502 روپے سے بڑھ کر 278,739 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کمی کے بعد 3,764 اور دس گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 3,227 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,327 ڈالر سے بڑھ کر 3،33 ڈالر ہو گئی۔