ملک بھر میں کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ ،مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی،این آئی ایچ

62
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 755 ٹیسٹ کیے گئے ،مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی۔

اتوار کو این آئی ایچ کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

اس طرح مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی ۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 138 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔