اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار473 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔پیرکو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 5 ہزار 473 افراد میں سے38افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح اس مدت میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔