اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں14437کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اتوار کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 437 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 406 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.81 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے2مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔