ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 566 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،وزارت قومی صحت

48

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 566 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 566 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 861 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 2.29 فیصد رہی ہے، کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ 988 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔