ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17نئے کیس رپورٹ ہوئے ،قومی ادارہ صحت

167
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے914ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.86فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالہ سے لاہور میں 96ٹیسٹوں میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 7.29فیصد رہی ۔