ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 اموات ہوئیں، این سی او سی

51
ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 اموات ہوئیں، این سی او سی

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 38 اموات ہوئیں جن میں سے 11 اموات وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات سندھ کے بعد خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 338 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 14 فیصد، اسلام آباد میں 22 فیصد، لاہور میں 18 فیصد اور بہاولپور میں 15 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 26 فیصد، گجرات میں 25 فیصد، لاہور میں 24 فیصد اور اسلام آباد میں 29 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 779 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 390، پنجاب میں 18 ہزار 830، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 241، اسلام آباد میں 3 ہزار 648، بلوچستان میں 504، گلگت بلتستان میں 327 ٹیسٹس، آزاد کشمیر میں 839 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 44 ہزار 403 ہو چکی ہے۔

بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 156 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 192ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 40ہزار 741، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896، اسلام آباد میں 1 لاکھ 31 ہزار 628، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655 اور سندھ میں 5 لاکھ 52ہزار 262مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 516 ہو چکی ہے۔ جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 905 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 252 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 53 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں کل 988 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں کل 368 اموات، گلگت بلتستان میں 189 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 761 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 54 لاکھ 22 ہزار 966 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 833 مریض زیر علاج ہیں۔