اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 561افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.27 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی ہے۔