26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ایڈز کا عالمی دن منایا...

ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ایڈز کا عالمی دن منایا گیا

- Advertisement -

پشاور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):پوری دنیا اور ملک بھر کی طرح یکم دسمبر 2023 کو خیبرپختونخوا میں بھی ایڈز کا عالمی دن منایا گیا،اس سال 2023 کا تھیم ”کمیونٹیز کو قیادت کرنے دیں ”ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی تھے۔

انٹیگریٹڈ ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا اس تقریب کے میزبان تھا۔ تقریب میں پی ڈی ڈاکٹر طارق حیات، میڈیکل ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد اکبر، ڈاکٹر انعام اللہ خان ٹیم لیڈر یونیسیف خیبرپختونخوا، ڈاکٹر شیر زمان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایچ ایم سی، زینب شاہ ایم اینڈ ای یو این ڈی پی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے موجودہ حالات میں ایچ آئی وی میں ہونے والی مجموعی پیشرفت کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے ایچ آئی وی سروسز کی توسیع میں گلوبل فنڈ اور اقوام متحدہ کے شراکت داروں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی کے علاج کے مراکز کی تعداد6 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی ہے جو ایک سنگ میل ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام ایچ آئی وی علاج مراکز میں مفت سکریننگ، کونسلنگ اور علاج کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے پبلک اور پرائیویٹ لیبارٹریوں کے ذریعے ڈیٹا شیئرنگ کی اہمیت پر زوردیا،تقریب میں فیملی کیئر سینٹر کے انچارج ڈاکٹر طارق حیات نے فیملی کیئر سینٹر کیساتھ اپناتعاون برقرار رکھنے پر موجود شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایچ ایم سی کا فیملی کیئر سینٹر پاکستان کا سب سے پہلا ماڈل سینٹر ہے۔جو اب یونیسف کے ذریعے پورے پاکستان میں جانا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیملی کئیر سنٹرکی کامیابی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سیکرٹری ہیلتھ اور ایچ ایم سی کے تعاون کی مرہون منت ہے یہ سنٹر اب پورے صوبے کو ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے کور کر رہا ہے، میڈیکل ڈائریکٹر ایچ ایم سی پروفیسر شہزاد نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایڈز کا عالمی دن ایچ ایم سی میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر 2009 کو قائم کیا گیا تھا، ہسپتال انتظامیہ نے ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈاکٹر شیر زمان ایڈمنسٹریٹر کوآرڈینیٹر کو ایف سی سی کا فوکل پرسن تعینات کیا ہے جو مکمل میکنزم کے ذریعے ڈیٹا مرتب کرتا ہے،

ایچ ایم سی کی جانب سے میڈیکل شعبے کے طلبہ کو ایچ ائی وی ایڈز اور دیگر انفیکشنز وغیرہ کی بیماری کے حوالے سے اگاہی دی جا رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکا کو شیلڈز بھی دئیے گئے بعد ازاں ہسپتال کے احاطے میں آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415655

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں