کوئٹہ۔ 23 مارچ (اے پی پی):ملک بھر کی طرح ضلع زیارت میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان شاندار اندازمیں منایا گیا ، اس سلسلے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، قائداعظم ریذ یڈنسی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت حمود الرحمن تھے ۔
انہوں نے قا ئد اعظم ریذ یڈنسی پر پرچم کشائی کی ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد عاصم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے نے کہاکہ یوم پاکستان منانے کا مقصد اس دن کو اس عہد وتجدیدکے ساتھ مناتے ہیں کہ وطن عزیز کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیوں کی بدولت سے پاکستان کو حاصل کیا پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہمیں مل کر عملی طور پر جدوجہد کرنی ہوگی ۔ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی ترقی سلامتی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔
پاکستان کی ترقی سے عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستانی قوم محب وطن قوم ہے پاکستان کی بقاء کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہے۔