24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں 6 بینک صارفین کو اسلامک بینکنگ کی خدمات فراہم کر...

ملک میں 6 بینک صارفین کو اسلامک بینکنگ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں،اسلامی بینکاری کے اثاثے 21.1 فیصد ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):اسلامی بینکاری کے شعبہ کی شرح نمو 20فیصد ہے، ملک میں 6اسلامی بینک صارفین کو اسلامک بینکنگ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں جبکہ 14دیگر روایتی بینک بھی اسلامک بینکنگ ونڈوز کے ذریعہ اسلامی بینکاری کی سروسز فراہم کرتے ہیں جن میں ایچ بی ایل اسلامک ، یو بی ایل امین ، بینک الفلاح اسلامک اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک صاق سمیت دیگر بینک بھی شامل ہیں ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مارچ 2025ء کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات 11.5ٹریلین روپے تک بڑھ گئے ہیں اور بینکنگ سیکٹر میں اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثے 21.1 فیصد ریکارڈ کئے گئے ۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2025ء میں اسلامک بینکنگ کے ڈیپارٹس 8.4ٹریلین روپےہیں ج مجموعی بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس کے 25.4فیصد کے مساوی ہیں۔

- Advertisement -

مزید برآں پاکستان میں اسلامی بینکوں کی برانچز کی تعداد 6ہزار 90سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ روایتی بینکوں کی 2651برانچز بھی اسلامک بینکنگ ونڈوز کے ذریعہ صارفین کو اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کر رہی ہیں ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 49 فیصد بینکنگ نیٹ ورک اسلامی بینکاری پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں