ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

111

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق میڈیا میں چلنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق خبریں نہ چلائے۔