اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):ملک میں بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں بسوں کے 542یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بسوں کے 340یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
مارچ میں ملک میں بسوں کے 107یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے 39یونٹس کے مقابلے میں 174فیصدزیادہ ہے۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں ملک میں بسوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر53فیصداضافہ ہوا، فروری میں ملک میں بسوں کے 70 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 2823 ٹرک فروخت ہوئے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1548یونٹس کے مقابلے میں 82فیصدزیادہ ہیں۔مارچ میں ملک میں ٹرکوں کے 353یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 272یونٹس کے مقابلے میں 30فیصدزیادہ ہے۔فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹرکوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر15فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582143