اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):ملک میں دالوں کی قیمت میں جون کے دوران عمومی کمی کارحجان ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوال سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2023 میں مئی کے مقابلہ میں دال مسور کی قیمت میں 2.56 فیصد، دال مونگ 4.66 فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 2.54 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی،اس کے برعکس دال ماش کی قیمت میں 2.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق جون میں دال مسور کی اوسط قیمت 277.78 روپے فی کلو ریکارڈکی گئی جومئی میں 284.68 روپے اورگزشتہ سال جون میں 178.47 روپے تھی، جون میں دال مونگ کی اوسط قیمت 269.75 روپے فی کلو ریکارڈکی گئی جو مئی میں 282.93 روپے اورگزشتہ سال جون میں 177.71 روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق جون 2023 میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 243.96 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی میں 250.32 روپے اورگزشتہ سال جون میں 200.48 روپے تھی۔اسی طرح جون میں دال ماش کی فی کلوگرام اوسط قیمت 453.95 روپے ریکارڈکی گئی جو مئی میں 443.43 روپے اورگزشتہ سال جون میں 303.14 روپے تھی۔